بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لیے شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے اور اس کے یے شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری کو جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 25 فروری کو ہوگی جب کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے جمع کرائے گئے نامینیشن فارم پر فیصلے 27 فروری تک ہوں گے

- Advertisement -

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات لیے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی جب کہ انتخابات کے لیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگی۔

واضح رہے کہ عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن کو الیکشن کمیشن نے کالعدم قرار دیتے ہوئے پارٹی سے اس کا انتخابی نشان بلا واپس لے لیا تھا۔

پی ٹی آئی نے اس فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

انتخابی نشان بلا واپس لیے جانے کے باعث پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے آزاد امیدواروں کی حیثیت سے مختلف انتخابی نشانات پر الیکشن لڑا تھا جو قومی اسمبلی میں کامیاب سب سے بڑے گروپ کی صورت میں سامنے آیا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں