اشتہار

ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات روکنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کر رہی ہے جس کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

- Advertisement -

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس میں گرفتاریوں اور چھاپوں سے روکا جائے، سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا اور انہیں ہراساں کیا گیا، انکوائری اور چھاپے غیر قانونی ہیں انہیں فوری روکا جائے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سیاسی بنیاد پر ہراساں کر رہی ہے، عدالت ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے روکے، پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کے لیے فنڈز اکٹھے کیے، بیرون ملک سے ملنے والے تمام فنڈز قانون کے مطابق موصول کیے۔

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں