اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب کےغیرحتمی نتائج جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 45 ہزار734ووٹ لےکرکامیاب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 4 کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارباب عامر45 ہزار734ووٹ لےکرکامیاب ہوئے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خوشدل خان 24 ہزار 874 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر خان موسیٰ زئی 20 ہزار 790 ووٹ کے ساتھ تیسرےنمبرپر رہے۔
این اے 4 ضمنی انتخاب: تحریک انصاف نے میدان مارلیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسد گلزار 13 ہزار 200 ووٹوں کے ساتھ چوتھے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ڈاکٹرعلامہ محمد شفیق 9 ہزار 935 ووٹ لے کر پانچویں اور جماعت اسلامی کے امیدوار واصل طارق 7 ہزار 668 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں ایک لاکھ 33 ہزار960 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 2 ہزار662 ووٹ مسترد جبکہ ایک لاکھ 31 ہزار 298 ووٹ درست قرار پائے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 3لاکھ 37 ہزار 904 ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔