منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اپوزیشن جماعت تحریک انصاف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کیلئے نام بھجوا دیے۔ بیرسٹرگوہر، عمرایوب، اسد قیصر، زرتاج گل  کے نام بھجوائے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے 14 ارکان قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کیلئے نامزد ہیں اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے ارکان کی فہرست اسپیکر  کو بھیج دی ہے۔

ارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا ، جس میں عسکری قیادت اور انٹیلی جنس سربراہان شریک ہوں گے.

پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صبح 11 بجے ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کریں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف ، عسکری قیادت اور انٹیلی جنس سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔

بڑی بیٹھک میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کو ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی،

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں