جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کے مطالبات۔۔۔۔۔۔۔۔؟، حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے بڑی بات بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں پی ٹی آئی کے پیش کردہ مطالبات پر حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے اہم بیان دیا ہے۔

پاکستان میں سیاسی بے یقینی کو ختم کرنے کے لیے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات جاری ہیں اور ڈیڈ لاک کے بعد مذاکرات کا تیسرا دور گزشتہ روز ہوا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کیے گئے۔

اس کے بعد پی ٹی آئی مطالبات مسترد یا منظور کیے جانے سے متعلق کئی خبریں سرگرم ہیں تاہم اس حوالے سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے اہم بیان دیا ہے۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی زبان سخت ہے، تاہم ان کے مطالبات کو مسترد نہیں کیا گیا بلکہ پی ٹی آئی کے مطالبات کے جائزے کیلیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ 9 مئی کمیشن سے متعلق کسی اور سےمشاورت نہیں ہوئی۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے سیکیورٹی اجلاس میں ملاقات ہوئی۔ اجلاس کے بعد بیرسٹر گوہر نے سیاسی امور پر بات کرنے کی کوشش کی، تاہم انہیں بتایا گیا کہ سیاسی بات سیاسی پلیٹ فارم پر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے تاثر دیا کہ فرنٹ یا بیک ڈور پر بات ہو رہی ہے۔ وہ کس ڈور کی طرف جانا چاہتے ہیں، یہ واضح کریں۔ ہم صرف اس کمیٹی سے بات کریں گے، جو عمر ایوب کی قیادت میں قائم ہوئی۔

پی ٹی آئی نے مذاکرات میں تحریری مطالبات پیش کردیے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں