بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا بنیادی نعرہ شفاف احتساب کاعمل یقینی بنانا ہے، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بنیادی نعرہ شفاف احتساب کاعمل یقینی بنانا ہے، لوٹی ہوئی دولت کو پاکستان واپس لانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کٹھ پتلی اورعوام کے منتخب نمائندے میں فرق ہوتا ہے، سب کو پتہ ہے ایل این جی معاہدہ کس کٹھ پتلی نے کیا تھا، کٹھ پتلی نے گھریلو صارفین پر ساڑھے 4 ارب کا اضافی بوجھ ڈالا تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تبدیلی احتساب اورلوٹی دولت واپس لانے کی شکل میں آئے گی، دوتہائی اکثریت نہیں چاہتے ہیں پارلیمنٹ فرض ادا کرے، اپوزیشن تنخواہ لے کرعوام کو کچھ نہیں دیتے تو یہ لمحہ فکریہ ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اسپیکر کی زیرصدارت کمیٹی لیگل ریفارمز کا جائزہ لے گی، پی آئی سی واقعے کی رپورٹ آج وزیراعظم کو مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کالے کوٹ میں ملبوس کچھ لوگوں کا ایک جماعت سے تانا بانا مل رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کے ورکرز نے اس عمل کو انتشار میں تبدیل کیا، سیاسی مقصد کے بغیر ڈاکٹر اور وکیل دست وگریباں نہیں ہوسکتے۔

وکلاٗٗٗ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا

واضح رہے کہ وکلاء کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان رپورٹ لینے کے لیے موقع پر پہنچے تو مشتعل وکلاء نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں