پشاور : پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم ضمانت کے لئے عدالت پہنچ گئے۔
میاں اسلم نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائرکردی، میاں اسلم کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف اُنیس مقدمات درج ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا ہے کہ راہداری ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔
بعد ازاں پی ٹی آئی پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ کی راہداری ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں گئیں۔
پشاورہائیکورٹ کےجسٹس وقاراحمد درخواستوں پرسماعت کریں گے، میاں محمد اسلم کےخلاف مختلف نوعیت کے 21 مقدمات درج ہیں۔