جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کی حکمراں اتحاد کو خیبرپختونخوا میں جلسہ کرنے کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اتحاد کو خیبر پختونخوا میں جلسہ کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف جو اسلام آباد کے بعد اب کل لاہور مینار پاکستان پر جلسہ عام کرنے جا رہی ہے تاہم عدالت کی جانب سے جلسہ منسوخ کے لیے دائر درخواست مسترد ہونے کے باوجود اس کو تاحال جلسے کے لیے این او سی نہیں ملا ہے۔

حکومت اور اس کے اتحادیوں کی مبینہ مخالفت کا شکار پاکستان تحریک انصاف نے حکمران اتحاد کو اپنے حکومتی صوبے خیبر پختونخوا میں جلسہ کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پی میں جلسہ کرے، اس کے لیے خیبر پختونخوا کی حکومت این او سی دے گی۔

شبلی فراز نے کہا کہ میں وفاقی حکومت کو گارنٹی دیتا ہوں کہ جلسے کے لیے این او سی لے کر دوں گا اور حکومت اگر چاہے گی تو جلسے میں بندے بھی ہم بھیج دیں گے۔
انہوں نے مقابلہ کرنا ہے تو سیاست میں کریں۔ کچھ بھی ہو جائے، لاہور میں ہمارا جلسہ ہر صورت ہوگا کیونکہ آئین ہمیں اس کی اجازت دیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں