جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کی سندھ میں بھی دھاندلی کی کوشش ناکام بنانے کی منصوبہ بندی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے سندھ میں بھی دھاندلی کی کوشش ناکام بنانے کی منصوبہ بندی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا ، جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کی کوشش کےپیش نظرحکمت عملی اور کراچی وحیدرآباد میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ مارنے کی اجازت نہ دینے کی تیاری کی گئی۔

سندھ میں دھاندلی کی کوشش بھرپور طریقے سے ناکام بنانے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ووٹرزموبلائزیشن، انتخابی ٹیموں کی تشکیل اور تشہری مہم کے خدوخال طے کیے گئے۔

اجلاس میں انتخاب لڑنے اور عوام کے ووٹوں کے بھرپور تحفظ کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔

اسد عمر نے کہا کہ سندھ میں بھی کرپٹ اور جرائم پیشہ گروہوں سے مقابلہ ہے، ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عمران خان کا بیانیہ عوام میں مقبول ترین ہے۔

سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں منصفانہ انتخاب کی دھجیاں اڑائی گئیں، الیکشن کمیشن کا کردار پہلے بھی مایوس کن رہا، اب بھی زیادہ توقعات نہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان ہر پہلو سے بھرپور تیاری یقینی بنائیں، بلدیاتی انتخابات سندھ کے کرپٹ مافیا سے مستقل نجات کا پیش خیمہ ہوں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کی خواہاں ہر قوت کے عزائم کھوٹے کریں گے، کراچی وحیدرآباد کے بلدیاتی انتخاب میں فیصلہ کن عددی برتری حاصل کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ انتخاب جیت کرترقی کے اس سلسلے کا آغاز کیا جائے گا جس سے سندھ دہائیوں سے محروم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں