اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

آرمی چیف اور اہل خانہ کیخلاف پی ٹی آئی ویب سائٹ سے پروپیگنڈا ناقابل برداشت ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ کیخلاف پی ٹی آئی ویب سائٹ سے پروپیگنڈا ناقابل برداشت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مئی کو سیاسی ٹولے نے غدر مچایا اور ملک کی جڑیں ہلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پوری قوم جانتی ہے آج وہ نئے ہتھکنڈوں سے نئی وارداتیں کررہےہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پارلیمنٹ،ریڈیوپاکستان سمیت تنصیبات پرحملہ کیاگیا، آج وہی نئےہتھکنڈوں سےنئی وارداتیں کر رہےہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سےسپہ سالار اور ان کے خاندان کیخلاف باتیں کی گئیں، افواج پاکستان کیخلاف کسی طوریہ اقدام برداشت نہیں کریں گے، ہمارے جوانوں، شہریوں، ماؤں بہنوں نے اپنے خون سے اس کی آبیاری کی ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ طوفان ہو یا قدرتی آفات یہی وہ فورس ہیں جنہوں نےجان ہتھیلی پررکھ کرحفاظت کی، ہمیں پوری یکجہتی اوریکسوئی کیساتھ اس کے خلاف دیوار بنانا ہوگی۔

انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان کوپروٹیکٹ کرنےکے لئےکسی قدم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں