تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

امپورٹڈ وزیراعظم نے لاشوں پرنمک پاشی کی، پی ٹی آئی کا اے پی سی میں شرکت سے انکار

پشاور : سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ وزیراعظم نےلاشوں پرنمک پاشی کی، اے پی سی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنے والا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔

سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اے پی سی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنے والا اور نہ عوام کو کوئی ریلیف بھی ملنے والا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ وزیراعظم نےلاشوں پرنمک پاشی کی، صوبہ خون میں نہا رہا ہے، وزیراعظم 417 ارب کا حساب مانگ رہے ہیں۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے دس سال میں چھ سو ارب سیکیورٹی پر خرچ کیے اور آپ نے سات مہینے سے خیبرپختونخوا کو ایک پیسہ نہیں دیا، گورنر آپ کا ہے منٹوں میں 417 ارب کا حساب نکال دے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 417 ارب پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے،سابق فاٹا کے 230 ارب روپے آپ کے ذمہ واجب الادا ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت نےسی ٹی ڈی کا بجٹ ڈبل کردیا اور ہم نے خیبر پختونخوا پولیس کو مالی و انتظامی طور پر خودمختار کیا۔

Comments

- Advertisement -