بانی پی ٹی آئی کےخلاف بیان پر تحریک انصاف کیجانب سے راناثنااللہ کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست شمالی پنجاب کی صدر سمابیہ طاہر کیجانب تھانہ سول لائنز میں دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ راناثنا کا بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے کے منصوبے کا کلپ سوشل میڈیا پر دیکھا ہے جس میں راناثنااللہ نے بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔
درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے بانی پی ٹی آئی کیجانب سے اس سےقبل دی گئی درخواست میں راناثناملزم تھے اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو راناثنااللہ مرکزی ذمہ دار ہوگا۔
- Advertisement -
سمابیہ طاہر کے مطابق درخواست دینے پر رانا ثنااللہ کے کارکنوں نے قتل کی دھمکیاں دیں بانی پی ٹی آئی کو قتل کی دھمکیاں دینے پر راناثناکیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔