منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

5اکتوبر کو بانی کی سالگرہ پر پی ٹی آئی کی لاہور میں نئے جلسے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مینارِپاکستان پر جلسے کیلئے نئی درخواست دیدی گئی ہے۔

لاہور میں حال ہی میں بڑے جلسے کے بعد ڈپٹی کمشنر کو دی جانے والی درخواست میں پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ 5 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ کا دن ہے، ہمیں مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔

اپنی درخواست میں پی ٹی آئی نے کہا کہ 5 اکتوبر کو شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل باری نے ڈی سی آفس میں درخواست دی ہے۔

خیال رہے ہے کہ اس سے قبل 21 ستمبر کو لاہور کے علاقے کاہنہ میں پاکستان تحریک انصاف نے بڑا جلسہ کیا تھا، جہاں وقت ختم ہونے کے بعد بدمزگی دیکھنے میں آئی تھی۔

پی ٹی آئی کو جلسے کیلیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا وقت ختم ہونے کے پولیس حرکت میں آگئی تھی، جلسے کا وقت ختم ہونے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے جلسہ منتظمین سے رابطہ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جلسہ وقت پر ختم نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، جلسہ منتظمین نے 6 بجے جلسہ ختم کرنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم وہ اسے وقت پر ختم کرنے میں ناکام رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں