اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے اندر اختلافات سامنے آرہے ہیں اور شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کاپی ٹی آئی سےکیاتعلق ہے، سلمان اکرم راجہ اگرپارٹی جنرل سیکریٹری ہیں تو کوئی نوٹی فکیشن ہے؟ پارٹی آئین ہےکہ پارٹی الیکشن میں منتخب ہی جنرل سیکریٹری ہوسکتا ہے، ان دستخط سےکبھی کوئی پارٹی نوٹی فکیشن دیکھا ہے؟
شیر افضل کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ تحریک انصاف کےجنرل سیکریٹری بن ہی نہیں سکتے، یہ 4،5 لوگ پارٹی میں ایک سال پہلے پارٹی میں آئے اب آکر مجھے سمجھا رہے ہیں، سلمان اکرم اپنے کام سے کام رکھیں اگر مزید بولیں گے تو مجھے جواب دینا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ اگر اپنے ہی پارٹی آئین کو پامال کریں گے تو ملک کے آئین پر کیسے بات کرسکتے ہیں، بیرسٹرگوہر سےپوچھیں سلمان اکرم راجہ کیسےسیکریٹری جنرل ہوگئے، سلمان اکرم15دن لاہورایک دن اسلام آبادآتےہیں توان کوکیا ادراک ہوگا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ مجھےمعطل ہی نہیں کرسکتے، وہ خود سیکریٹری جنرل نہیں تو مجھے کیسے معطل کرسکتے ہیں، وہ تو پی ٹی آئی میں اجنبی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے کل بات کروں گا اور سلمان اکرم کی ساری بات بتاؤں گا، یقین ہے بانی پی ٹی آئی پارٹی آئین کی پامالی برداشت نہیں کریں گے، میرےکیسزمیں گھس جاتا تھا، مجھے آؤٹ کر دیا جاتا تھا۔
شیر افضل نے سوال کیا کہ 9مئی کےوقت سلمان اکرم راجہ کہاں تھے؟اب ٹھیکیدار بن گئے ہیں، 9 مئی کے بعد ہمیں کوئی ترجمان نہیں مل رہا تھا، ترجمان بھی میں تھا بانی کا وکیل بھی میں تھا، دیگر پارٹیوں میں ایک دوسرے کے خلاف بیان نہیں دیے جاتے ایسا پی ٹی آئی میں ہوتا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ڈسکہ الیکشن میں سلمان اکرم ن لیگ کی جانب سے وکیل تھے، ان کا کام ہےکہ نوازشریف کی پالیسی پرتنقیدکریں، وہ نوازشریف پرتنقیدکےبجائےمجھ پر تنقید کرتے ہیں۔
دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں کاشف عباسی نے سلمان اکرم راجہ سے شیر افضل مروت کی گفتگو کے حوالے سے سوالات کئے کہ شیرافضل مروت کے مطابق بانی نےکہا مجھ سے ملاقات نہیں کراتے توکوئی بات نہیں، تیسرااورچوتھاسیشن بھی کرالیں، کیا یہ بات درست ہے بانی نےکہابات چیت کریں مجھ سے ملاقات ضروری نہیں؟
جس پر سلمان اکرم نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بات پر کچھ نہیں کہوں گا، میں نہیں سمجھتا شیرافضل مروت کی بات پارٹی کی بات ہے، بانی پی ٹی آئی سےگزشتہ روز بیرسٹر گوہر نے ملاقات کی تھی، بانی نے بیرسٹر گوہر سے کہا تیسری نشست کرلیں اورتحریری مطالبات بھی دیدیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بہت بڑی جماعت ہے، ہر شخص کو بانی یا پارٹی کا مؤقف نہ سمجھیں، ہم 2،4 لوگ ہیں جنہیں اس قابل سمجھیں کہ وہ بانی یا پارٹی کا کہنے کا استحقاق رکھتےہیں، بیرسٹرگوہر نے کل جو بیان دیا میں بھی اسی پر چلوں گا۔