15.2 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا ، یاسمین راشد اب ٹیکنوکریٹ نشست پر سینیٹ الیکشن میں امیدوارہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے تحریک انصاف نے امیدواروں میں ردوبدل کردیا اور سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ یاسمین راشد اب ٹیکنوکریٹ نشست پر سینیٹ الیکشن میں امیدوارہوں گی۔

- Advertisement -

رہنما اسلم اقبال پنجاب کی جنرل نشستوں پرحامد خان اورذلفی بخاری امیدوارہوں گے جبکہ کورنگ امیدوار کے طور پر عمرسرفرازچیمہ اور اعجاز منہاس کو نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب صنم جاوید کے سینیٹالیکشن میں حصہ لینے کے معاملے پر کاغذات نامزگی پر دستخط کرنے کیلئے دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔

اے ٹی سی نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کیلئے صنم جاوید کی درخواست منظور کرلی ، صنم جاوید کےوالد کو جیل جاکر کاغذات نامزگی پر دستخط کرانے کی اجازت دے دی گئی۔

خیال رہے سینیٹ کی 48نشستوں پرانتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز ہے، پنجاب اورسندھ کی 12،بلوچستان اور کے پی کی 11 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں