ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بلاول اور آصف زرداری کو ‘ مناظرے’ کا چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

رتوڈیرو: وفاقی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرنے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کو کھلا چیلنج دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کا ‘سندھ حقوق مارچ’ پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں داخل ہوگیا ہے، لاڑکانہ میں داخلے سے قبل رتو ڈیرو میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کو للکارا۔

شاہ محمود قریشی نےبلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ وفاقی حکومت سے ساڑھے تین سال کا حساب لینے اسلام آباد جارہے ہیں، بلاول صاحب میں آپ کو اور آصف زرداری کو وزیراعظم عمران خان سے مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں کہ اپنی 15 سالہ کارکردگی کا حساب دیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے رتوڈیرو میں تحریک انصاف کے حقوقِ سندھ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خاندان کاتعلق شاہنواز بھٹو، ذوالفقار بھٹو کے ساتھ تھا،آصف زرداری کیاجانیں اصلی بھٹو اورنقلی بھٹوکیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بھٹو کی سیاست کو دفن کر دیا، سندھ سرکار کے سہارے لانگ مارچ نکال رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے جھنڈے سرکاری ملازمین سے لگوائے جا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پولیس کی گاڑیاں بدین میں جھنڈے لگا رہی ہیں، کیا قمبر کے سارے مسائل ان15سالوں میں حل ہو گئے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں