10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پی ٹی ایم رہنماؤں کے خلاف بغاوت، دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر پشتون تحفظ تحریک (پی ٹی ایم) رہنما منظور پشتین، علی وزیر اور  ایمان مزاری کیخلاف سی ٹی ڈی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور علی وزیر کو گرفتار کر لیا تھا  تاہم اب اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر سی ٹی ڈی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پی ٹی ایم رہنماؤں کیخلاف مقدمہ بغاوت، دہشت گردی اور سنگین دفعات کے تحت درج کیاگیا ہے،  مقدمہ سی ٹی ڈی کے انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اسلام آباد پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کی وجہ بتادی

مقدمے میں متن کے مطابق مقدمہ میں منظور پشتین، علی وزیر، ایمان مزاری کو نامزد کیا گیا، اداروں کے خلاف نفرت اور شرانگیز تقریر کی گئیں۔

درج مقدمہ کے متن کے مطابق  شرکا نے اسلام آباد کی طرف مسلح مارچ کی بھی دھمکی دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں