تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

حقیقی آزادی مارچ آج شاہدرہ سے کامونکی کے لئے سفر کا آغاز کرے گا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ آج شاہدرہ سے کامونکی کے لئے سفر کاآغاز کرے گا، عوام شاہدرہ چوک پرجمع ہوناشروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرے گی، دوسرے مرحلے کا آغاز شاہدرہ چوک سے ہوگا۔

عوام کی بڑی تعداد شاہدرہ چوک پہنچ گئی ہے اور اپنے کپتان کا انتظار کررہی ہے جبکہ عمران خان کے خطاب کے لیے شاہدرہ چوک میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کا شاندار آغاز ہوا اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نکل آیا۔

مارچ کے شرکا پرجوش نعرے لگاتے ہوئے لبرٹی چوک سے اچھرا پہنچے، وہاں سےچھرہ،مزنگ اور ایم اے او کالج چوک سے گزر کر آزادی چوک پہنچ کر پہلا پڑاؤ ڈالا، جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد مارچ میں شامل رہی۔

خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حقیقی آزادی ملنے تک سفر جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندکمروں میں فیصلے ہوتے ہیں،حقیقی آزادی کی تحریک کا پہلامرحلہ صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کا ظلم نہیں سہیں گے اور امریکی چمچوں، پاکستان کے ڈاکوؤں کو خود پرمسلط نہیں ہونےدیں گے، مرجائیں گےچوروں کی غلامی نہیں کریں گے، یہ انقلاب پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد کرے گا۔

Comments

- Advertisement -