The news is by your side.

Advertisement

سرکاری ٹی وی کا شعیب اختر کو ہرجانے کا نوٹس

اسلام آباد : سرکاری نشریاتی ادارے (پی ٹی وی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن اسپورٹس چینل پر اسپورٹس اینکر ڈاکٹر نعمان اعجاز اور شعیب اختر کے درمیان ہونے والے تنازع کے بعد ایک مسئلہ سامنے آگیا۔

سرکاری ٹی وی کی جانب سے سابق فاسٹ بولر کو ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں پی ٹی وی نے راولپنڈی ایکسپریس نے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر نے بغیر بتائے اماراتی ریاست دبئی جاکر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ شو کیا جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ کون ہوتے ہیں ’آف ایئر‘ کرنے والے؟ شعیب اختر بھڑک اٹھے

شعیب اختر کی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے درمیان غیر حاضری پر بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ‘آپ کی وجہ سے پی ٹی وی کو جو نقصان ہوا اس پر 100 ملین روپے ادا کریں’۔

سرکاری ٹی وی نے شعیب اختر سے غیر نوٹس پیریڈ استعفیٰ دینے پر تین ماہ کی تنخواہ (30 لاکھ روپے) کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں