تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پب جی گیم کے جنون نے نوجوان کو اسپتال پہنچادیا

جڑانوالہ: صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں مبینہ طور پر پب جی گیم کھیلنے والے ایک نوجوان کو ذہنی توازن بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن گیم پب جی کے جنون نے نوجوان کو اسپتال پہنچادیا، محلہ اسلام پورہ کا رہائشی نوجوان کاشف کو دماغی دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق کاشف گزشتہ کئی ماہ سے پب جی گیم کھیل رہا تھا اور گزشتہ رات سے مسلسل گیم کھیلنے میں مصروف تھا آخری اسٹیج ہار کر دل برداشتہ ہوا جس کے باعث اسے دماغی دورہ پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:  آن لائن گیم پب جی کھیلنے کا شوق ، ایک اور نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

تحیصل ہیڈ کوارٹر اسپتال جڑانوالا کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذیشان کے مطابق کاشف نامی نوجوان کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، اسپتال میں متاثرہ نوجوان کو طبی امداد دی جا رہی ہے، نوجوان گیم ہارنے سےذہنی دباؤ کا شکار ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی لاہور میں 18 سالہ نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ شہریار ہر وقت پب جی گیم کھیلتا رہتا تھا گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اس نے خودکشی کرلی۔

خیال رہے کہ لاہور میں اس سے قبل بھی تین نوجوان پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -