لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں آن لائن گیم پب جی کی وجہ سے نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، احسن پب جی گیم کھیلنے کے ساتھ کمانڈو بننے کی خواہش کر رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں آن لائن گیم پب جی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ہربنس پورہ کی حدودمیں 20سالہ احسن نے خودکشی کرلی، لواحقین کےمطابق احسن پب جی گیم کھیلنے کے ساتھ کمانڈو بننے کی خواہش کر رہا تھا۔
ایس ایچ اوہربنس پورہ کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانےمنتقل کر دیا ہے۔
گذشتہ روز لاہور کے علاقے اچھرہ کے 16 سالہ ثوبان نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تھی۔
واضح رہے کہ پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کے بڑھتے واقعات دیکھتے ہوئے پی ٹی اے نے گیم پر پابندی عائد کی تھی، جسے گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بحال کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی لاہور میں 18 سالہ نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ شہریار ہر وقت پب جی گیم کھیلتا رہتا تھا گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اس نے خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ لاہور میں اس سے قبل بھی 2 نوجوان پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کرچکے ہیں۔