لاہور : 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سرکاری طور پر سال بھر میں عام تعطیلات دی جاتی ہیں جن میں ’کشمیر ڈے‘، 23 مارچ کو ’پاکستان ڈے‘، یکم مئی کو ’یومِ مزدور‘، 14 اگست کو ’یومِ آزادی‘، نو نومبر کو ’اقبال ڈے‘ اور 25 دسمبر کو ’قائد ڈے‘ اور کرسمس کی چھٹی منائی جاتی ہے۔
اسی طرح پاکستان میں مذہبی تہواروں کی چھٹیاں بھی دی جاتی ہیں جن میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی تین، تین چھٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسلامی ماہ محرم میں یوم عاشور کی دو جبکہ عید میلاد النبی کی ایک ایک چھٹی شامل ہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروز والا میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا، جس کے پیش نظر الیکشن کے روز ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے پنجاب اسمبلی کی پی پی 139 کی نشست رانا افضل حسین کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی جو اس سے قبل ضمنی انتخاب میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے جس کے بعد رانا تنویر حسین نے یہ نشست خالی کی تھی۔
فائلر یا نان فائلر
الیکشن کمیشن نے شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا ہے۔
شیخوپورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عثمان جلیس ریٹرننگ آفیسر جبکہ فیروز والا کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عدیل خان اور فیروز والا کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رانا بختیار احمد ضمنی انتخابات کے لیے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے طور پر کام کریں گے۔