ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

یوم پاکستان: سندھ بھر میں تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے صوبے بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا، 23 مارچ کو سرکاری دفاتر اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی 23 مارچ کو یوم پاکستان ملک بھر میں سرکاری سطح پر قومی جوش و خروش سے منایا جائے گا، اس ضمن میں سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق 23 مارچ یعنی جمعے کے روز صوبے بھر کے تعلیمی ادارے اور صوبائی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان بھرپور قومی جذبے منایا جاتا ہے، دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افواج کی جانب سے شان دار مشترکہ پریڈ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے، جس میں تمام معزز شخصیات شرکت کرتی ہیں۔


یوم پاکستان، برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن


علاوہ ازیں وفاقی اور صوبائی سطح پر سرکاری تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، جن میں عوام بڑی تعداد میں‌ شریک ہوتے ہیں اور قرارداد پاکستان پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ یومِ پاکستان کی مناسبت سے پاک فوجِ کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے قومی نغمے ’امن کا نشان، ہمارا پاکستان‘ کا دوسرا حصہ جاری کیا گیا ہے، جس میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے اپنے پیغامات ریکارڈ کرائے اور 23 مارچ کی مبارک باد پیش کی۔


یوم پاکستان پر 141 نامور شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں