تازہ ترین

سعودی عرب : سال 2023 کے لیے عوامی تعطیلات کا اعلان

ریاض : سعودی عرب کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں سال 2023 کے دوران کون کون سی تعطیلات ہوں گی؟ فہرست جاری کردی گئی۔

چھٹیاں کس کو پسند نہیں ہیں؟ خاص طور پر سعودی عرب میں جہاں عام تعطیلات بہت کم ہوتی ہیں، سعودی عرب میں سال 2023 کے لیے قومی یا عوامی تعطیلات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

اس سال مملکت میں کم از کم 10 تعطیلات کی توقع ہے جبکہ ان 10 تعطیلات میں دو جمعہ بھی شامل ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے اس سال کم ازکم 20 سے 25 چھٹیوں کی توقع ہے۔

سعودی عرب میں صرف چار مواقع پر چھٹیاں مل سکتی ہیں جو کہ عید الفطر، عید الاضحیٰ، سعودی قومی دن اور آخری ایک سعودی یوم تاسیس ہے جسے گزشتہ برس تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

سال 2023 کے لیے عوامی تعطیلات کی فہرست:

22فروری (بدھ) سعودی یوم تاسیس (1 دن)۔ 21تا 24 اپریل (جمعہ تا پیر) عید الفطر کی چھٹیاں (4 دن)۔ 27تا 30جون (منگل سے جمعہ) عید الاضحی کی تعطیلات (4 دن)۔ اس کے علاوہ 23ستمبر (بدھ) سعودی قومی دن (1 دن)۔

سرکاری ملازمت رکھنے والے مذکورہ تاریخوں میں سے زیادہ تعطیلات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو کہ کم از کم ایک ہفتہ عید الفطر کی تعطیلات کے طور پر اور ایک ہفتہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے لیے اور ہر سعودی فاؤنڈیشن اور قومی دن کے لیے ایک ایک دن کی چھٹی ہے۔

سعودی عرب میں زیادہ تر کمپنیوں کے لیے ہر جمعہ اور ہفتہ کو ویک اینڈ کی چھٹی ہوتی ہے جبکہ ان کی کمپنی کی پالیسی کے مطابق صرف چند جمعہ کو ویک اینڈ کی چھٹی ہوتی ہے۔

مملکت سعودی عرب میں ہر ملازم بشمول سعودی شہری اور مقیم تارکین وطن سال میں21 دن کی تعطیلات کا حقدار ہے، جو لوگ اس سال پہلی بار حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں وہ مملکت کی کمپنیوں سے 10 دن کی تنخواہ کی چھٹی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -