ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

عوام مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر فورسز کو دیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خودکش دھماکے انسداد دہشت گردی کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، عوام مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر فورسز کو دیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں جنرل قمر جاوید باجودہ کو پنجاب آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بطور قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، قومی سطح پر انسداد دہشت گردی کے لیے پوری قوم متحد ہے اور بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر فورسز کو دیں، پاک فوج ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرتی رہے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کابل اور لاہور کے دھماکے پاکستان اور افغانستان کے لیے بڑا امتحان ہے، علاقائی ایکٹرز اور دشمن ایجنسیاں دونوں ممالک میں دہشت گردی پھیلا رہی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان دہشت گردی سے متاثرہ ریاستیں بن گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے لیے افغانستان کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کے لیے تیار ہے، افغان سرزمین کو غیر ملکی عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں جب تک مشترکہ اور سخت کارروائی نہیں کی جائے گی دونوں ممالک میں امن قائم نہیں ہوگا۔

پڑھیں: لاہور: آرمی چیف کی جنرل اسپتال آمد، زخمیوں کی عیادت

قبل ازیں آرمی چیف نے گزشتہ روز دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جنرل اسپتال جاکر عیادت بھی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں