اسلام آباد: ریٹرننگ افسر نے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پبلک نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی13مارچ سے17مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، امیدواروں کی فہرست18مارچ کوجاری کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ 25مارچ کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کررہ پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی پر اپیلیں29مارچ کو دائر کی جاسکتی ہیں، اپیلوں پر فیصلہ 5اپریل کو ہوگا۔
نوٹس کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست6اپریل کو جاری ہوگی۔
ریٹرننگ افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ7اپریل ہے، انتخابی نشان8اپریل کوالاٹ کیے جائیں گے، 29اپریل کو این اے249پر ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوگا۔
فیصل واوڈا کی خالی نشست این اے 249 پر ضمنی انتخاب کب ہوگا؟ شیڈول جاری
خیال رہے کہ سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان کے استعفیٰ دینے کے بعد این 249 کی نشست خالی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ن لیگ نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار نامزد کردیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے امیدواروں میں امجد آفریدی، سبحان علی ساحل، عرفان نیازی، عزیز آفریدی، جنید لاکھانی، طارق نیازی، عبدالرحمان، ملک شہزاد، اعوان گل، عصمت نیازی شامل ہیں۔