منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’’عوامی احتجاج نے ثابت کیا اب بھی بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت موجود ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوامی احتجاج نے ثابت کیا کہ پاکستان سے محبت اب بھی بنگلہ دیش میں موجود ہے۔

پیپلزپارٹی ناصرحسین شاہ کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے کہ دوقومی نظریہ کہیں دفن ہوگیا ہے، بنگلہ دیش میں ہونے والے عوامی احتجاج نے آج یہ بات ثابت کی ہے کہ وہاں کے لوگوں میں پاکستان سے محبت اب بھی ہے۔

ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ مجیب الرحمان اور شیخ حسینہ کی نفرت کا بنگلہ دیش میں خاتمہ ہوگیا ہے، بنگلہ دیش کے عوام نے ثابت کیا کہ بھارت نوازی قبول نہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے روندو رویے اور مودی کی پریشانی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کرنے والا بھارت بنگلہ دیش سے رسوا ہوکر نکلا۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ فرار ہو کر بھارت میں پناہ لے چکی ہیں اور اب سیاسی پناہ کے لیے آئرلینڈ اور دیگر ممالک سے انھوں نے درخواست کررکھی ہے۔

طلبہ رہنماؤں کی جانب سے مطالبے کے بعد نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں