منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پیٹرول مہنگا ہونے پر عوام پھٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام پھٹ پڑے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ اشرافیہ کو نوازا جارہا ہے غریب عوام کہاں جائے؟۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کردیا اور حکومت سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

پٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام نے کہا اتنا مہنگا پیٹرول کردیا، غریب عوام کہاں جائے؟ اشرافیہ کو نوازا جارہا ہے غریب کو مارا جارہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کوچاہیے کہ عام آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کرے، جینا مشکل ہوگیا ہے اور عوام بے بسی کی تصویر بن چکی ہیں۔

مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

یاد رہے گذشتہ رات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا، وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پٹرول کی نئی قیمت 266 روپے اناسی پیسے فی لیٹرہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 39 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوا اور ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت272 روپے اٹھانوے پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ تمام پٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی شامل کردی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں