اشتہار

’ کس پر یقین کریں‘ چیئرمین پی ٹی آئی کے سائفر بیانیے  پر عوام کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

چند روز قبل اعظم خان کے سائفر سے متعلق بیان پر عوام نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چند روز قبل اعظم خان نے سائفر سے متعلق مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں اعظم خان نے  کہا تھا کہ سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔

تاہم اب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سائفر بیانیے  پر عوام کا ردعمل سامنے آ گیا ہے، عوام کی رائے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بہت غلط حرکت کی، انہوں نے خود سازش کی، کسی اور نے نہیں، پی ٹی آئی چیئرمین میں بالکل شعور نہیں ہے۔

- Advertisement -

عوام نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو ایسے ممالک کو دیکھ کے سبق سیکھنا چاہئے جہاں فوج نہیں ہے، فوج کو بد نام کرنے کے بجائے سائفر میں کچھ تھا تو اسے سامنے لانا چاہیے تھا۔

سائفر ڈرامہ : چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے تہلکہ خیز انکشافات

’’ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کے پیچھے چھپ کر جھوٹ پر مبنی سیاست کررہے تھے، اگر چیئرمین تحریک انصاف ملک کی بہتری کا سوچتے تو ایسی سازش نہ کرتے، بین الاقوامی طاقتوں کو خوش کرنے اور فوج کو بدنام کرنےکیلئے یہ سازش کی گئی‘‘

عوامی رائے کے مطابق فوج ہمارے ملک کا سرمایہ ہے، اس کیخلاف ایسی باتیں کرنا کسی پاکستانی کو زیب نہیں دیتا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاست چمکانے کیلئے سائفر کا نام لے کر قوم کو بے وقوف بنایا۔

عوام نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے یہ منصوبہ ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے بنایا، انہوں نے پہلے امریکا کہا پھر باجوہ کہا، کس پر یقین کریں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں۔

عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کی حقیقت چیئر مین پی ٹی آئی کے اپنے بندوں نے بتادی ہے، اناڑی بندے کو اقتدار ملا جس نے ملک کو تباہ کر دیا،  فوج کی بدنامی میں ملک کی بدنامی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں