پیر, اکتوبر 28, 2024
اشتہار

مجھ پر تنقید کرنے کیلیے لوگوں کو پیسے دیے گئے، نادیہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان پر تنقید کرنے کیلیے لوگوں کو پیسے دیے جاتے تھے۔

نادیہ خان کو حال ہی میں نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان دیکھا گیا جہاں انہوں نے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ و ماڈل نے کہا کہ رمضان و دیگر شوز پر ہونے والی تنقید کیلیے لوگوں کو ادائیگی کی گئی تھی، مجھ کسی نے بتایا کہ جب آپ ہٹ ہوتی ہیں تو کچھ ساتھی اداکار یا چینلز آپ کے خلاف مہم چلاتے ہیں۔

- Advertisement -

نادیہ خان کے مطابق انہیں اپنے حق میں جوابی مہم چلانے کا مشورہ دیا گیا تھا مگر انہوں نے صاف انکار کر دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

مزاحیہ شو میں اداکارہ و ماڈل نے بتایا کہ وہ ڈراموں کے ریویو کرنے کی اہل ہیں۔

نادیہ خان نے بتایا کہ میں پہلے ایک پروگرام کرتی تھی جس میں ڈراموں کا ریویو اور اس پر لوگوں کی رائے پڑھتی تھی، اس کے بعد میں نے ایک باکس آفس شو کی میزبانی کی جہاں ریلیز سے پہلے فلموں کا ریویو کرتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میرے ریویوز فلموں کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتے تھے۔

’مجھے جھوٹی تعریفوں سے چڑ ہوتی ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو ’گڈ مارنگ پاکستان‘ میں میزبان ندا یاسر کے ساتھ گفتگو میں نادیہ خان نے اپنی ایک ایسی ڈیزائنر دوست کو قصہ سنایا تھا جس سے ان کی دوستی کو چند ہی دن گزرے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Khan (@outstylewithnadia)

نادیہ خان نے بتایا تھا کہ ایک دفعہ مجھے میری ڈیزائنر دوست ملی جس سے دو بار ہی ملاقات ہوئی تھی، تیسری ملاقات میں وہ مجھے کہتی ہے کہ ’نادیہ تمہارا جو دل ہے نا وہ سونے کا ہے۔ تمہارا دل بہت خوبصورت ہے۔ تمہاری سوچ، مثبت خیالات، تم جو لوگوں کیلیے کرتی ہو۔۔۔‘

اداکارہ و میزبان نے بتایا تھا کہ میں نے اسے وہیں روک لیا اور پوچھا کہ تم مجھے جانتی ہو؟ میں نے اسے کہا کہ ہم دوسری یا تیسری بار مل رہے ہیں، جتنی تم تعریفیں کر رہی ہو ایسی کوئی بات میرے اندر نہیں ہے، مجھے تمہاری باتوں سے گھبراہٹ ہو رہی ہے۔

نادیہ خان کے مطابق میں نے اسے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے برائے مہربانی چپ کر جاؤ، ٹھیک ہے میں تمہیں پسند ہوں لیکن میری جھوٹی تعریفیں مت کرو، مجھے پتا ہے تم جھوٹ بول رہی ہے اور دوسرا میں تمہیں پروموشن دے دوں گی مگر ایسی تعریفیں مت کرو۔

انہوں نے بتایا تھا کہ جب کوئی میری جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جسے میرے جسم پر کیڑے چل رہے ہوں، جب اس نے مجھے کہا کہ تم کتنی عظیم ہو تب میں نے کہہ دیا کہ اب تم میری گاڑی سے اتر جاؤ۔

نادیہ خان نے شو میں کہا تھا کہ دراصل کوئی میری جھوٹی تعریفیں کرتا ہے تو مجھے بہت چڑ ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں