بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان علماء کونسل سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹرڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیاسی میدان میں ایک اور پارٹی کا اضافہ، حافظ محمد طاہر اشرفی کی جماعت پاکستان علماء کونسل الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان علماء کونسل کو سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹرڈ کرتے ہوئے اس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق علامہ طاہر محمد اشرفی پارٹی کے چیئرمین ہیں۔

الیکشن کمیشن میں اس نئی سیاسی جماعت کے اضافے کے بعد ملک بھر میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد دو سو چالیس سے زیادہ ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان کو سب سے زیادہ سیاسی جماعتوں رکھنے والے ممالک میں سرفہرست آگیا ہے۔

واضح رہے پاکستان علماء کونسل ملک کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر گلگت، بلتستان میں بطور مذہبی جماعت گزشتہ 23 سال سے کام کررہی ہے ، اس جماعت میں مختلف مکاتب فکر اور فرقوں سے تعلق رکھنے والے 25 ہزار سے زائد علماء جماعت کے نظریے کا پرچار کررہے ہیں۔

حافظ محمد طاہر اشرفی کے منشور کے مطابق وہ اسلامی شدت پسندی فرقہ واریت کے خلاف ہے اور معاشرے میں تمام انسانوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتی ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں اس جماعت کے کارکنان موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں