بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اداکار پلکٹ سمراٹ کی بیوی کا اداکارہ یمی گوتم کو تھپڑ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ کی بیوی شویتا روہرہ نے اداکارہ یمی گوتم کو تھپڑ رسید کردیا۔

POST 2

تفصیلات کے مطابق اداکار پلکت سمراٹ اور انکی بیوی شویتا روہرہ کے درمیان اداکارہ یمی گوتم کی وجہ سے کافی عرصے سے ناراضگی چل رہی تھی، پلکت سمراٹ کی بیوی اپنے شوہر اور اداکارہ یمی گوتم کے قریب آنے کی افواہوں سے بہت پریشان تھیں تاہم اب دونوں میاں بیوی کی جنگ میں اداکارہ یمی گوتم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

POST 1

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریبا ایک سال قبل شویتا روہرہ اپنے شوہر پلکت سمراٹ کے ساتھ شملہ میں صنم ری کے سیٹ پر ہمراہ تھیں، جب انھوں نے دیکھا کہ اداکارہ یمی گوتم انکے شوہر کے ساتھ زیادہ دوستانہ ہو رہی ہے، جس کے بعد دونوں میاں بیوی کے درمیان تعلقات خراب ہونے لگے۔

POST 5

بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ اور اداکارہ یمی گوتم نے 2 فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جس کے باعث دونوں اداکاروں میں بڑھتی ہوئی قربتوں کو پلکت اور ان کی اہلیہ شویتا میں اختلافات کی وجہ قراردیا گیا۔

POST 3

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ روز قبل شویتا روہرہ اور یمی گوتم کی ایک جم میں لڑائی ہوئی، لڑائی کے دوران جب یمی گوتم نے شویتا روہرہ سے پوچھا کہ تمھیں کیا لگتا ہے میں تم سے تمھارے شوہر کو دور کر رہی ہوں، جس پر شویتا روہرہ نے غصّے میں آکر یمی گوتم پر تھپڑوں کی بارش کردی اور پھر اداکارہ کو وہاں سے بھاگ کر جان چھڑانا پڑی۔

POST 6

حال ہی میں ایک انٹرویو میں شویتا روہرہ کا کہنا تھا کہ یمی گوتم ہمیشہ میرے شوہر کے قریب آنے کی کوشش کرتی ہے لیکن میرے شوہر اس کو توجہ نہیں دیتے۔

POST 4
واضح رہے پلکت سمراٹ اور شویتا روہرہ کی 2014 میں شادی ہوئی تھی ، جس کے بعد اداکارہ یمی گوتم سے قربت کے باعث دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں