تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان سے محبت کرنے والے بنگلا دیشیوں کو سزا ملنی چاہئے، شیخ حسینہ واجد

ڈھاکا: بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف متعصبانہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے اب تک محبت کرنے والے بنگلا دیشیوں کو کڑی سزا ملنی چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاکا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ بنگلا دیش کے وہ شہری جو ایک خود مختار ملک میں رہتے ہوئے اب تک پاکستان کی محبت میں مبتلا ہیں انہیں سخت سزا ملنی چاہئے۔

بنگلا دیشی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے جس سے بنگلا دیشیوں کے دل سے پاکستان کی محبت ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے جبکہ عوام کو بھی ان لوگوں کے خلاف سخت اقدامات کرنا چاہئے جو اب تک پاکستان سے محبت کرتے ہیں، اگر اہم ایسا نہیں کریں گے تو ہمارا وجود ختم جائے گا۔

شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ بنگلا دیش اگر ناکامی کی جانب گامزن ہوگا تو اس سے پاکستان خوش ہوگا، بالکل ویسے ہی جیسے 1975ء میں بنگلا دیش کے حکمران پاکستان کو خوش کرنا چاہتے تھے۔

بنگلا دیشی وزیر اعطم شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ اس وقت بنگلا دیش کے حکمران نہیں چاہتے کہ بنگلا دیش ترقی کی جانب گامزن ہو، اسی لیے وہ پاکستانی فورسز کا ایجنڈا ہم پر مسلط کررہے ہیں۔

انہون نے اپنی مخالف پارٹی بی این پی کے بانی شیخ ضیاء الرحمان اور ان کی اہلیہ اور سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاء پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں، انہوں نے شیخ مجیب کی ہلاکت کے بعد اقتدار پر قبضہ جمانے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شیخ حسینہ واجد نے پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 1971ء میں بنگلا دیش کی جیت کو پاکستان نے تسلیم نہیں کیا، پاکستان سے محبت کرنے والوں کے لیے بنگلا دیش میں کوئی جگہ نہیں ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -