جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

گلی میں کوڑا پھینکنے کی سزا، بااثر افراد کا نوجوان کو لٹکا کر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

سلطان پور : گلی میں کوڑا پھیکنے پر چار بااثر افراد نے نوجوان کو لٹکا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان پر بدترین تشدد کا یہ افسوسناک واقعہ صوبہ پنجاب کے ٹبہ سلطان پور کے علاقے ساندہ کالونی میں پیش آیا، جہاں چار بااثر افراد محض گلی میں کوڑا پھینکنے پر لڑکے کو پوری طرح پیٹ ڈالا۔

تشدد کے باعث نوجوان ذہنی توازن کھو بیٹھا، علاقہ مکینوں نے تشویشناک حالت میں نوجوان کو اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تاحال بااثر ملزمان کے خلاف تھانے میں مقددمہ درج نہیں ہوسکا، جس کے باعث نوجوان کے ورثا پولیس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات پنجاب میں رونما ہوتے رہے ہیں جس میں کہیں جاگیر دار نے کتوں سے کسان کو کٹوایا تو کہیں ساتھیوں نے بیٹری چوری کا الزام لگاکر 22 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں