اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سینکڑوں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز اسکینڈل: ‘ہدایت دا ریپسٹ’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : سینکڑوں لڑکیوں پرتشدد اورنازیباویڈیوزاسکینڈل نےتہلکہ مچادیا،اسکینڈل کےخلاف سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا اور ‘ہدایت دا ریپسٹ’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں لڑکیوں سےتشدد اورنازیباویڈیواسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں ، پولیس نےویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم ہدایت خلجی سمیت دوملزمان کوگرفتار کرلیا۔تیسرے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق علمدار روڈ کی رہائشی خاتون نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ ملزم اس کی بیٹی کونازیباویڈیوز بنا کر بلیک میل کررہا ہے، رہائشی خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ملزم اوراس کے بھائی نے بیٹی کونشہ آور چیز کھلا کر اس کی نازیبا ویڈیوبنائی اور بلیک میل کیا۔

- Advertisement -

پولیس نے ملزم ہدایت خلجی اور بھائی خلیل خلجی کو گرفتار کرکے لیپ ٹاپ اور موبائل برآمد کرلیا تھا ، دونوں ملزمان چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ملزم کو ہر صورت کیفر کردارتک پہنچایا جائے گا، اسکینڈل نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ملزم کو سزا دلوانے کے لئے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

دوسری جانب ویڈیواسکینڈل کے خلاف سوشل میڈیاصارفین کا بھی شدد ردعمل سامنے آیا اور ٹوئٹر پر ‘ہدایت دا ریپسٹ’ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں