بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سرکاری راز افشا کرنے والے بدعنوان نیب اہلکار کی سزا برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت نے نیب اہلکار کی سرکاری راز افشا کرنے پر سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے بدعنوان اہلکار کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرکاری راز افشا کرنے والے بدعنوان نیب اہلکار سزا کیخلاف اپیل کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسترد کرتے ہوئے سزا کو برقرار رکھا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ افسوس کہ انسداد بدعنوانی کیلیے ذمے دار ادارے نیب کےاندر ہی کرپشن کی گئی، نیب سرکاری راز افشا کرنے میں ملوث دیگر افسران کے خلاف بھی کارروائی کرے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سزا کیخلاف اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذورہ اہلکار نے فیصلے کے خلاف کوئی معقول وجہ یا اضافی جواز فراہم نہیں کیا، ایسے افراد کےلیے 5 سال کی سزا انصاف نہیں بلکہ سزا مزید سخت ہونی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ نیب کے گریڈ 16 کے اہلکار نعمان اقبال نے غیر مجاز افراد کو معلومات سرکاری معلومات دی تھیں اور انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر اہلکار کو 5 سال کیلیے نچلی پوسٹ پر تنزلی کی سزا دی گئی تھی۔

نیب اہلکار نے سزا کیخلاف صدر مملکت سے اپیل کر رکھی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں