پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

بزرگ خاتون اور دورانِ ڈکیتی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دو اضلاع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اوکاڑہ میں خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات پیش آئے، کمالیہ میں ایک شخص نے 80 سال کی بے سہارا خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جبکہ اوکاڑہ میں دورانِ ڈکیتی  شادی شدہ خاتون کو  اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے محلے احمد شاہ میں دو مسلح افراد نے ڈکیتی مزاحمت پر اہل خانہ کو تشدد اور شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس حکام کے مطابق دوران ڈکیتی شادی شدہ خاتون سےمبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ کے نواحی گاؤں میں 80 سالہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق افسوسناک واقعہ کمالیہ کے نواحی گاؤں کھوکھراں والی میں پیش آیا، جہاں بلال نامی شخص نے بے سہارا خاتون کو رات کی تاریکی میں درندگی کا نشانہ بنایا۔

ملزم واقعے کے بعد سے فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی پولیس آفیسر فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کی اور تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے خاتون کو انصاف کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں