جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مختلف شہروں میں 7 قاتلوں کوتختہ دار پرلٹکا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں سزائے موت کے سات قیدیوں کو صبح سویرے تختہ دار پر لٹکادیا گیا جبکہ ڈیرہ غازی خان، میانوالی اور گوجرانوالہ میں مجرمان کی پھانسی پرعملدرآمد موخر کردیا گیا۔

پنجاب میں سزائے موت پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہروں میں سزائے موت کے سات مجرموں کو پھانسی دیدی گئی، ملتان سینٹرل جیل میں قتل کے دو مجرموں طاہر اور منظور حسین کو پھانسی پر لٹکایا گیا، مجرم طاہر نے دو ہزار تین میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کے بھتیجے کو قتل کیا تھا۔

مجرم منظور حسین اپنی ساس اور سسر کا قاتل تھا جبکہ سزائے موت کے تیسرے مجرم وحید کی پھانسی ورثاء میں صلح کے بعد روک دی گئی، گجرات میں سزائے موت کے دو مجرموں کو تحتہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم مختار اور اعظم نے دوران ڈکیتی میاں بیوی کو قتل کیا تھا۔

- Advertisement -

ڈی جی خان سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم محمد اقبال کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم اقبال نے دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل کیا تھا جبکہ دوسرے قیدی سعید کی پھانسی فریقین میں صلح کے باعث روک دی گئی، سیالکوٹ ڈسٹرکٹ جیل میں پانچ افراد کے قاتل مجرم ندیم کو پھانسی دیدی گئی، ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں مجرم زید کو پھانسی دیدی گئی، زید محمود نے دوہزار پانچ میں افتخار نامی شخص کو فائرنگ سے قتل کیا تھا۔

میانوالی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم گل جہاں کی پھانسی ایک ہفتے کیلئے موخر کردی گئی، مجرم نے لین دین کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کیا تھا، گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں بھی قتل کے مجرم قیصر شاہ کی پھانسی روک دی گئی، سپریم کورٹ کے حکم امتناع کے بعد پھانسی پرعملدرآمد روکا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں