ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : خیبر پختونخواہ کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف قرارداد منظورکر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ارکان پنجاب اسمبلی بھی اےآروائی کےہم آوازبن گئے، پنجاب اسمبلی میں اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف قرارداد منظورکرلی گئی۔

قرارداد وزیراعلیٰ کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے زبانی طورپر پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ایوان اے آر‏وائی کی بندش کی شدید مذمت کرتا ہے۔

- Advertisement -

قرارداد میں کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اے آر ‏وائی نیوز کا این او سی منسوخ کرنے کی کوشش کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پیمرا اور وزارت داخلہ نے کسی چینل کو‏غیرقانونی طورپربند کیا، اے آروائی نیوز پر پابندی مسلم لیگ نون کے چہرے پر سیاہ دھبہ ‏ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ‏اے آروائی پرپابندی فوری ختم کی جائے ۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی پرپابندی کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد ‏تحریری طور پر بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں