لاہور: وزیر قانون راجہ بشار نے کہا ہے کہ بجٹ پاس ہونےپرپنجاب کےعوام کومبارکباد پیش کرتاہوں، بجٹ سیشن میں اپوزیشن نے پارلیمانی کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور ہونے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کو اپوزیشن کے بغیر شور شرابے کے 15 منٹ کے دوران ہی منظور کرلیا گیا۔
وزیرقانون پنجاب نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام، عمران خان اور عثمان بزدار کو پنجاب کا بجٹ منظور ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: پنجاب بجٹ 2019: ترقیاتی پروگرام 350 ارب روپے پر مشتمل ہے
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز نے پنجاب کا بجٹ رد کردیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر کڑی تنقید
اُن کا کہنا تھا کہ بجٹ سیشن کےآغازپر دعویٰ کیا گیا کہ اپوزیشن اسے ایوان سے منظور نہیں ہونے دے گی مگر آج کے اجلاس میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے پارلیمانی کردار ادا کیا۔
راجہ پشاور کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور اتحادی جماعتیں پی ٹی آئی سے شکست کھا چکی ہیں، اپوزیشن نے پنجاب کے عوام کےسامنےاپنامؤقف بھی نہیں دیا کیونکہ قائد حزبِ اختلاف تاریخیں بھگتے پھر رہے ہیں۔