جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پنجاب اسمبلی کا اجلاس : ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے صوبے میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں اور پولیس مقابلے میں بے گناہ راہگیروں کی ہلاکت پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قصورمیں ہونے والی ڈکیتی کی واردات پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا گیا یہ نوٹس ن لیگ کے ملک احمد خان نے پیش کیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تھانہ اے ڈویژن حدود سے شہری سے دو لاکھ روپے لوٹ لئے گئے، یہ درست ہے تو کیا واقعہ کا مقدمہ درج ہوا ؟ کیا ملزمان پکڑے گئے؟

ملک احمد خان کے نوٹس کے جواب میں وزیر قانون راجہ بشارت نے بتایا کہ واقعہ درست ہے اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، کیس میں جلد پیشرفت ہوگی۔

اس کے علاوہ رکن پنجاب اسمبلی محسن عطا کھوسہ نے بھی ڈی جی خان میں مقابلے میں چار شہریوں کی ہلاکت پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔

جس میں کہا گیا کہ10نومبرکو تھانہ کوٹ مبارک کی حدود میں پولیس مقابلے میں4ہلاکتیں ہوئیں، ہلاک ہونے والوں میں 2 بے گناہ راہ گیر بھی شامل تھے۔ محسن عطا کھوسہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے ذمہ داران کیخلاف کیا کارروائی کی ؟

وزیر قانون پنجاب نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا ہے، ہم معاملے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں، راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مقتولین کے ورثا کی داد رسی کیلئے جوڈیشل انکوائری کریں گے۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ دی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ درخواست گزار کے ساتھ شیئر کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں