جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

پنجاب کا نیا قائد ایوان کون؟ انتخاب آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک عدم اعتماد سے قبل پنجاب میں دنگل لگ گیا، پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ فیصلہ آج ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کاہنگامی اجلاس آج صبح11بجےہوگا، حکومتی امیدوار چوہدری پرویزالٰہی اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوارحمزہ شہباز کےکی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔

ایجنڈے کے مطابق وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی آج ہی ہوگا، کاغذات نامزدگی جمع ہونے کےبعد وزارت اعلیٰ کیلئے ووٹنگ کا عمل آج ہی مکمل کیا جائےگا، قائدایوان کا انتخاب شو آف ہینڈ سے ہوگا۔

- Advertisement -

دوسری جانب قائد ایوان کے انتخاب کےلیے اجلاس کا ایجنڈا اسمبلی سیکرٹریٹ نے جاری کردیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایس او پیز برائے اسمبلی بزنس بھی جاری کئے ہیں۔

ایجنڈے کے مطابق ارکان اسمبلی کے ساتھ مہمانوں کا داخلہ بند ہے، کوئی رکن سیل فون ہاوس میں لے کر نہیں جائےگا، موبائل فون لازمی باہر سیکیورٹی کوجمع کرایا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق خواتین ارکان اپنا ہینڈ بیگ سیکیورٹی کو جمع کرائیں، ہاؤس میں لے جانا منع ہے۔

قائد ایوان کے انتخاب کے دن ارکان اپنا شناختی کارڈ اور اسمبلی کارڈ ساتھ لائیں۔

پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم 

مسلم لیگ ن کی طرف سے یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے186 کا ہدف حاصل کر لیا ہے اور وہ ایوان میں یہ تعداد ثابت بھی کریں گے، ترین گروپ کی جانب سے انہیں نہ صرف مکمل سپورٹ حاصل ہے بلکہ علیم گروپ کے ساتھ پپیلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی ان کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں