تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس طلب

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے 22 جولائی کو اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے 22 جولائی کو اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور اس حوالے سے اپنے دستخطوں سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 جولائی کو شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ اجلاس کی صدرات ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کرینگے۔

اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کررہے ہیں اور وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس بھی عدالت عظمیٰ کے حکم پر طلب کیا ہے، ایوان میں شفاف انتخاب کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ضمنی الیکشن کے بعد 22 جولائی کو کرانے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب 22 جولائی کو ہوگا، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ نئے انتخاب تک حمزہ شہباز ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -