اشتہار

پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کے خلاف قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔

اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت  پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اجلاس کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی سے عہدے کا حلف لیا۔

جس کے بعد حکومتی رکن پیر علی عباس نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کے خلاف قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

- Advertisement -

قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ایوان الیکشن کمیشن پر عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے، چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ممبران فوری طور پر مستعفی ہوں۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں صاف شفاف اور غیرمتنازع الیکشن کمیشن تشکیل دیں، غیرمتنازع الیکشن کمیشن کی تشکیل کریں تاکہ شفاف انتخابات ہو سکیں۔

دریں اثنا پنجاب اسمبلی کا اجلاس پندرہ اگست تک ملتوی کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں