پنجاب اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کی نذر -
The news is by your side.

Advertisement

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کی نذر

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف دائر ریفرنس کے معاملہ پر پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی کی گئی۔ ایوان مچھلی بازار بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکین کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف دائر ریفرنس پر جواب نہ ملنے پر اپوزیشن پھٹ پڑی۔ اسپیکر نے اپوزیشن کو بولنے کی اجازت نہ دی تو اجلاس میں ہنگامہ مچ گیا۔

اپوزیشن نے اجلاس سے واک آوٹ کیا اور باہر آ کر بھی حکومت پنجاب کے خلاف نعرے لگائے۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نا اہل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ ریفرنس پر ایوان میں آ کر جواب دیں ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں