منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ہر حربہ استعمال کریں گے مگر پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اپوزیشن نے اعلان کیا ہے کہ ہر حربہ استعمال کریں گے مگر پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے، حکومتی بنچز پر بیٹھے اراکین سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پیپلز پارٹی کے رہنما کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کےممبران میں اضطراب پایا جاتا ہے، پنجاب کے ممبران اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حق میں نہیں، ان میں سے بہت سارے ممبران ہم سے رابطےمیں ہیں، سب کامؤقف ہے پنجاب اسمبلی کوآئینی مدت مکمل کرنی چاہئے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے وفد کی حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے، جو مشاورت کا سلسلہ کل شروع ہوا اسے آگے بڑھایا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ آصف زرداری کی جانب سےہمیشہ سیاسی فیصلہ کیا جاتا ہے، ملاقات میں دیگر قانونی آپشنز پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالا جائے اور آئین کے مطابق اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جلد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، قانون کے مطابق کسی ممبرکو اعتماد یا عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ لاہورہائی کورٹ میں اسپیکر والا کیس گزشتہ کئی ماہ سے التوا کا شکار ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ ہرحربہ استعمال کریں گے مگراسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے، حکومتی بنچز پر بیٹھے اراکین سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے حکومت کرو اور حکومت کہہ رہی ہےکہ ہم حکومت چھوڑ رہے ہیں۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام کی مضبوطی کون چاہتا ہے اور کمزور کون کرنا چاہتا ہے، جو چور دروازے سے آتا ہے وہ اسی راستے سے بھاگنا چاہتا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ آج پھرعہد کرتےہیں جمہوریت کی مضبوطی کیلئےمشاورتی عمل جاری رہےگا، آئندہ چند دنوں میں اگلےلائحہ عمل کااعلان کریں گے، کچھ چیزیں ہیں جوابھی شیئرکرنا قبل ازوقت ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں