اشتہار

عمران خان کی نااہلی کیخلاف پنجاب بار کونسل کا آج عدالتی بائیکاٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عمران خان کی نااہلی کے خلاف پنجاب بار کونسل کی کال پر ماتحت عدالتوں میں ہڑتال جاری ہے، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف آج صوبے بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے، پنجاب بھر کے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔

سیکریٹری پنجاب بار نے کہا کہ غیرآئینی فیصلوں اور ملک کی بگڑتی صورتحال پر وکلا سراپا احتجاج ہیں، من پسند فیصلے آئین اور قانون کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ غیرآئینی فیصلوں کےذریعے ملک کاامن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسے فیصلے ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لئے شدید خطرہ ہیں۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نےتوشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیتے ہوئے فوجداری کارروائی کا بھی حکم دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی آرٹیکل تریسٹھ ون پی کے تحت ہوئی ، وہ صرف موجودہ اسمبلی کی مدت تک نااہل رہیں گے۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے جان بوجھ کرجھوٹی اسٹیٹمنٹ اور ڈکلیریشن جمع کرائی،توشہ خانے سے حاصل تحفے اثاثوں میں ظاہر نہ کئے الیکشن ایکٹ کے تحت کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں