جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پنجاب کا بجٹ کون پیش کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کا اگلے مالی سال کا بجٹ صوبائی وزیر اویس لغاری پیش کریں گے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کا مالی سال 2022-23 کا بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اویس لغاری کو حکم جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار اویس لغاری کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے اور وہ بحیثیت وزیر خزانہ پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر کو بجٹ تقریر بھی پہنچادی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب کا اگلے مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ منظوری کو دشوار بنانے کی حکمت عملی طے

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور تحریک انصاف نے ایوان میں بجٹ منظوری کو دشوار بنانے کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق ارکان کی ہاں اور نا کا فیصلہ اسپیکر صوبائی اسمبلی کی صوابدید ہے۔

صرف 3 سے 4 ارکان کے فرق سے اکثریتی آواز کا فیصلہ مشکل بنایا جا سکتا ہے، بجٹ پیش کرتے وقت بھی شدید ہنگامہ ہونے کا امکان ہے، اپوزیشن ارکان کو اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے فری ہینڈ دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں