اشتہار

فیصلہ کن معرکہ: پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب پر حکمرانی کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا میدان آج سجے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور سخت سیکیورٹی میں انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

پنجاب اسملبی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں 45 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن کیلئے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز  قائم کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کی جانب سے 676 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور ایک ہزار 194پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

ضمنی انتخاب کے دوران امان و امان کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب رینجرز کے دستے گشت کریں گے اور فوج اسٹینڈ بائی پوزیشن پر ہوگی، پاک فوج کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے فرائض انجام دینگے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاک فوج کے جوان انتخابات میں قیام امن کیلئے ذمہ داریاں نبھائیں گے، پاک فوج نے انتہائی حساس مقامات کاجائزہ مکمل کرلیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر 2، پی پی 97 فیصل آباد 1، پی پی 125 جھنگ، پی پی 127 جھنگ 4، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 اور پی پی 228 لودھراں 5، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272 اور پی پی 273 مظفر گڑھ ، پی پی 282 لیہ اور پی پی 288 ڈیرہ غازی خان کی نشست پر ہوں گے۔

اس کے علاوہ لاہور کے 4 حلقوں پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168، پی پی 170 کی نشستوں پر بھی آج ضمنی الکیشن کا میدان سجے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں