جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پنجاب ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے 15 نشستیں جیت لیں، ن لیگ نے شکست تسلیم کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے ضمنی الیکشن میں 13 جماعتی اتحاد پاش پاش ہو گیا، اور تحریک انصاف نے میدان مار لیا، تمام 20 نشستوں کا سو فی صد غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ چکا ہے۔

پی ٹی آئی نے 15 نشستیں جیت لی ہیں، پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے تحریک انصاف نے 188 نمبرز بھی حاصل کر لیے، اور تخت لاہور بھی فتح کر لیا۔

پی ٹی آئی نے ملتان، خوشاب، شیخوپورہ، لیہ ساہیوال، جھنگ، لودھراں، مظفرگڑھ، بھکر اور ڈیرہ غازی خان کی سیٹیں بھی جیت لیں، جب کہ ن لیگ صرف 4، آزاد امیدوار ایک سیٹ پر کامیاب ہوا، اے آر وائی نیوز کی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سب سے پہلے ناظرین تک پہنچانے کی روایت برقرار رہی۔

- Advertisement -

نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہونے پر مسلم لیگ (ن) نے شکست تسلیم کرلی۔ نون لیگی رہنما ملک احمد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے، دل سے تسلیم کرتا ہوں اور تحریک انصاف کو تاریخی فتح ہوئی ہے۔

پی پی  127جھنگ: پی ٹی آئی کامیاب

پی پی  127جھنگ کے تمام 175پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ  آگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مہر محمد نواز 71648 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ ن لیگ کے مہر محمد اسلم 47413 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 140 شیخوپورہ: خرم شہزاد ایڈووکیٹ (تحریک انصاف) خالد آرائیں (مسلم لیگ ن)

پی پی 140شیخوپورہ کے17پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ
تحریک انصاف کے خرم شہزاد4770ووٹ لیکر آگے،غیرسرکاری نتیجہ
مسلم لیگ(ن)کےمیاں خالد 3207ووٹ لیکر پیچھے،غیرسرکاری نتیجہ

پی پی 158 لاہور: میاں اکرم عثمان (تحریک انصاف) رانا احسن شرافت (مسلم لیگ ن)

پی پی 158 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے جس میں پی ٹی  آئی کے میاں محمد اکرم کو کامیابی ملی ہے۔ میاں محمد اکرم نے37ہزار 463 ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کے رانا احسن نے 31ہزار 906 ووٹ حاصل کر سکے۔

پی پی 167 لاہور: چوہدری شبیر گجر (تحریک انصاف) نذیر چوہان (مسلم لیگ ن)

الیکشن کمیشن نے پی پی 167 لاہور کا پہلا غیرحتمی سرکاری نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے شبیر احمد 40511 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں ن لیگ کے نذیر احمد چوہان 26473 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 168 لاہور: ملک نواز اعوان (تحریک انصاف) ملک اسد کھوکھر (مسلم لیگ ن)

پی پی 168لاہور کے24پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ
مسلم لیگ(ن)کے ملک اسدعلی 5453ووٹ لیکر آگے، غیرسرکاری نتیجہ
تحریک انصاف کے محمد نواز اعوان 3294ووٹ لیکر پیچھے، غیرسرکاری نتیجہ

پی پی 170 لاہور: ظہیر عباس کھوکھر (تحریک انصاف) چوہدری امین گجر (مسلم لیگ ن)

پی  پی 170 لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ملک ظہیرعباس نے میدان مار لیا۔ ملک ظہیرعباس24688 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ن لیگ کے محمد امین ذوالقرنین 17519 ووٹ حاصل کر سکے۔

پی پی 125جھنگ

پی پی 125جھنگ کے تمام 183پولنگ اسٹیشنز کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ آگیا۔ تحریک انصاف کے میاں محمد اعظم نےمیدان مار لیا۔ میاں محمد اعظم  نے82ہزار382ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کے فیصل حیات نے52158ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 202 ساہیوال: میجر (ر) غلام سرور (تحریک انصاف) نعمال لنگڑیال (مسلم لیگ ن)

پی پی  202 ساہیوال کے تمام 176پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔ تحریک انصاف کے محمد غلام سرور نے 62 ہزار 230 ووٹ لیے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے نعمان احمد لنگڑیال 59 ہزار 820 ووٹ حاصل کرسکے۔

پی پی 224 لودھراں: عامر اقبال شاہ (تحریک انصاف) زوار حسین وڑائچ (مسلم لیگ ن)

پی پی 202 ساہیوال کے تمام 176پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔ تحریک انصاف کے محمد غلام سرور نے 62ہزار 230 ووٹ حاصل کیے جب کہ مسلم لیگ(ن)کے نعمان احمد لنگڑیال 59ہزار820ووٹ حاصل کرسکے۔

پی پی 228 لودھراں: آزاد امیدوار سید محمد رفیع کامیاب

پی پی 228 لودھراں کے تمام 136پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید محمد رفیع الدین 45 ہزار20ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے جاوید خان کے 38 ہزار 338 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 217 ملتان: زین قریشی (تحریک انصاف) سلمان نعیم (پی ڈی ایم)

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے ملتان کا میدان مار لیا ہے۔
پی پی 217 ملتان کے تمام 124 پولنگ اسٹیشن کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آگیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم زین حسین 46 ہزار 963 ووٹ لے کر آگے جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد سلمان 40 ہزار 104 ووٹ لے سکے۔

پی پی 272 مظفر گڑھ: معظم خان (تحریک انصاف) سیدہ زہرہ بخاری(مسلم لیگ ن)

پی پی 272 مظفرگڑھ کے تمام 134پولنگ اسٹیشنز لے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے محمد معظم علی خان نےمیدان مار لیا۔ محمد معظم علی خان  نے46069ووٹ حاصل کیے۔ ن لیگ کی سیدہ زہرہ باسط بخاری نے 36401 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 273 مظفر گڑھ: یاسر عرفات جتوئی (تحریک انصاف) محمد سبطین رضا (مسلم لیگ ن)

پی پی 273 مظفرگڑھ کے تمام 147پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج میں مسلم لیگ (ن) کے محمد سبطین رضا 52631 ووٹ لے  کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ تحریک انصاف کے یاسرعرفات نے46903ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 282 لیہ: قیصر عباس (تحریک انصاف) محمد طاہر رندھاوا (مسلم لیگ ن)

پی پی 282لیہ کے58پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ
تحریک انصاف کے قیصر عباس19316ووٹ لیکر آگے، غیرحتمی نتیجہ
مسلم لیگ(ن)کے محمد طاہر 14237ووٹ لیکرپیچھے، غیرحتمی نتیجہ

پی پی 288 ڈی جی خان: سردار سیف الدین کھوسہ (تحریک انصاف) عبدالقادر خان کھوسہ (مسلم لیگ ن)

تحریک انصاف کے امیدوار سردار سیف الدین نے ن لیگ کے عبدالقادر کھوسہ کو شکست دے دی۔ پی پی 288 ڈیرہ غازی خان کے تمام 145پولنگ اسٹیشنزکا غیرسرکاری نتیجہ موصول ہو گیا ہے. پاکستان تحریک انصاف کے سردارسیف الدین نےمیدان مارلیا. سردارسیف الدین نے 58ہزار15 ووٹ حاصل کیے جب کہ ن لیگ کےعبدالقادرکھوسہ 32487ووٹ لےسکے.

پی پی 97 چک جھمرہ: علی افضل ساہی (تحریک انصاف) اجمل چیمہ (مسلم لیگ ن)

پی پی 97 فیصل آباد کے تمام 168 پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے علی افضل ساہی نے میدان مار لیا۔

علی افضل ساہی نے 66416 ووٹ حاصل کیے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے محمد اجمل کے 54266 ووٹ حاصل کرسکے۔

پی پی 90 بھکر: عرفان اللہ خان نیازی (تحریک انصاف) سعید اکبر نوانی (مسلم لیگ ن)

پی پی 90 بھکر کے تمام 181پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آگئے۔ تحریک انصاف کے عرفان اللہ 77495 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ن لیگ کے سعید اکبر 66274 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 83 خوشاب: ملک حسن اسلم اعوان (تحریک انصاف) امیر حیدر سنگھار (مسلم لیگ ن)

پی پی 83 خوشاب کے تمام 215 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آگیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حسن ملک نے میدان مارلیا۔ انہوں نے 48ہزار475ووٹ حاصل کیے جب کہ آزاد امیدوار محمد آصف ملک نے 41 ہزار752ووٹ لے سکے۔

پی پی 237 بہاولنگر:  فدا حسین (مسلم لیگ ن) سید آفتاب رضا (تحریک انصاف)

پی پی 237 بہاولنگر کے تمام 160 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آگیا۔ ن لیگی امیدوار فدا حسین نے 61 ہزار 248 ووٹ لیے جب کہ پی ٹی آئی کے سید آفتاب رضا 25 ہزار 227 ووٹ لے سکے۔

آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا، پی پی 7 راولپنڈی کے نتائج تاخیر کا شکار

آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ جانے کے باعث پی پی 7 راولپنڈی کے نتائج تاخیر کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے پی پی 7 راولپنڈی میں 32 پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ جاری نہ کیا جا سکا تھا، جو آج جاری ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں